0
Sunday 24 May 2026 15:47

سانحہ شہدائے 1988ء گلگت بلتستان کی یاد میں مرکزی امامیہ جامع مسجد سکردو میں تقریب

  • سانحہ شہدائے 1988ء گلگت بلتستان کی یاد میں مرکزی امامیہ جامع مسجد سکردو میں تقریب کا انعقاد کیا گیا

    سانحہ شہدائے 1988ء گلگت بلتستان کی یاد میں مرکزی امامیہ جامع مسجد سکردو میں تقریب کا انعقاد کیا گیا

اسلام ٹائمز۔ برسی سانحہ شہدائے 1988ء گلگت بلتستان، منتظمہ کمیٹی کے زیر اہتمام بروز اتوار 24 مئی 2026ء بمطابق 4 ذی الحجہ 1447ھ مرکزی امامیہ جامع مسجد سکردو میں نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد ہوئی۔ تقریب کی نظامت ڈاکٹر محمد قاسم نے کی جبکہ تلاوتِ کلامِ پاک کی سعادت قاری عنایت علی نے حاصل کی۔ تقریب میں مرکزی سیکرٹری جنرل اسلامی تحریک پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے مرکزی وفد کے ہمراہ خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر سرپرست انجمن امامیہ و امام جمعہ والجماعت علامہ شیخ محمد حسن جعفری، صدر انجمن امامیہ بلتستان آغا سید باقر الحسینی، سینیئر نائب صدر شیخ زاہد حسین زائدی، علماء کرام، عمائدین، جوانوں اور مومنین کی کثیر تعداد موجود تھی۔ علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے اپنے خطاب میں کہا کہ یزیدیت آج بھی حسینیت کو جھکا نہیں سکی۔ شہید رہبر معظم اور رہبر معظم کی راہ پر چلنے والے جوانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے ثابت کیا کہ آج کے حسینی کسی ظالم اور یزید کے سامنے سر نہیں جھکاتے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین کے مظلوموں کے لیے قربانیاں دینے والوں پر پوری امت کو فخر ہے۔ انہوں نے گلگت بلتستان کے علماء و عوام کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اتحاد بین المسلمین کے فروغ میں گلگت بلتستان کی آواز ہمیشہ مضبوط رہی ہے، جو شہید رہبر معظم اور علماء کرام کی قربانیوں کا ثمر ہے۔

شہادت امام محمد تقی علیہ السلام کی مناسبت سے آغا تطہیر موسوی نے بلتی مرثیہ پیش کیا۔ بعد ازاں نائب امام جمعہ علامہ شیخ محمد جواد حافظی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اہلِ بیتؑ کے ماننے والوں کی زندگی کا مقصد ظلم کے سامنے جھکنا نہیں بلکہ اسلام کی سربلندی کے لیے قربانی دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ 1988ء کے حقائق کو کربلا کے تناظر میں سمجھنے کی ضرورت ہے کہ کون کامیاب ہوا اور کون ناکام۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت قائد بلتستان علامہ شیخ غلام محمد غرویؒ کی قیادت میں عوام مرکز کے ساتھ مضبوطی سے وابستہ تھے، جس کے باعث تکفیری دہشت گردوں کی لشکر کشی ناکام ہوئی، آج بھی مرکز کو مضبوط رکھنا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ خطے کے خلاف ہونے والی ہر سازش کو ناکام بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ 1988ء کی یاد کو زندہ رکھنا آنے والی نسلوں تک حق و مقاومت کا پیغام پہنچانے کے مترادف ہے۔ علامہ شیخ محمد جواد حافظی نے شہادت امام محمد باقر علیہ السلام کے مصائب بیان کرتے ہوئے کہا کہ امام محمد باقر علیہ السلام نے علم، صبر اور حق گوئی کے ذریعے امت کی رہنمائی فرمائی مگر ظالم حکمرانوں نے آپؑ کو بھی ظلم و ستم کا نشانہ بنایا۔ آپؑ کی شہادت اہلِ بیتؑ کی مظلومیت اور دینِ محمدیؐ کی بقا کے لیے دی جانے والی عظیم قربانیوں کی روشن مثال ہے۔

داعی وحدت علامہ شیخ محمد حسن جعفری نے اپنے خطاب میں کہا کہ اتحاد بین المسلمین کے لیے مکتب اہل بیتؑ کی خدمات اور قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔ انہوں نے آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی کا قول نقل کرتے ہوئے کہا کہ ’’اہل سنت ہمارے صرف بھائی نہیں بلکہ ہماری جان ہیں۔‘‘ انہوں نے کہا کہ اتحاد بین المسلمین کے لیے کوششیں جاری رہیں گی تاہم تکفیری عناصر کا معاملہ عام مسلمانوں سے الگ ہے، شرپسند اور تکفیری عناصر سے ہر قسم کے روابط سے اجتناب ضروری ہے۔ انہوں نے بلتستان کے امن و امان کے تحفظ کے لیے تمام مکاتب فکر کے درمیان اتحاد، بھائی چارے اور باہمی احترام کو برقرار رکھنے پر زور دیا۔ تقریب کے اختتام پر صدر انجمن امامیہ بلتستان آغا سید باقر الحسینی نے تمام شرکائے محفل اور مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور دعائیہ کلمات کے ساتھ پروگرام اختتام پذیر ہوا۔ آخر میں شہدائے سانحہ 1988ء گلگت بلتستان، شہید رہبر معظم، شہدائے راہِ رہبری اور ملت جعفریہ کے تمام شہداء کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 1281919
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش