اسلام ٹائمز۔ تہران میں شہید رہبر کی تاریخی اور عظیم الشان تشییع کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے، جس میں کروڑوں کی تعداد میں انقلابی اور قدردان عوام شریک ہیں۔ دارالحکومت تہران میں شہید رہبر انقلاب اسلامی کے جسد خاکی کی باوقار تشییع مقررہ راستوں پر شروع ہو گئی ہے۔ اس موقع پر لاکھوں سوگوار اور انقلابی عوام ایک بار پھر انقلاب اسلامی، شہداء اور وطن کی عزت و خودمختاری کے ساتھ ایرانی قوم کی وفاداری کا عملی مظاہرہ کر رہے ہیں۔ ایران کی پارلیمنٹ کے نائب اسپیکر علی نیکزاد نے کہا کہ شہید امام خامنہ ای ایرانی قوم کی آزادی، عزت اور خودمختاری کی علامت تھے۔ امامِ شہید نے اپنی مسلسل جدوجہد، خدا پر کامل ایمان اور نیک اعمال کے ذریعے معاشرے میں دینی اقدار کو فروغ دیا اور انہیں مضبوط بنیاد فراہم کی۔