اسلام ٹائمز۔ صبح کی اولین ساعتوں سے ہی مختلف شہروں سے آنے والے عزادار مقررہ مقامات پر پہنچنا شروع ہو گئے تھے۔ عراقی عوام نے اس عظیم الشان تقریب میں شرکت کر کے ایک بار پھر مزاحمتی محاذ کے اصولوں اور اہداف سے اپنی وفاداری اور عہد کی تجدید کی۔ نجف اشرف میں شہید امام خامنہ ای کی تشییع میں عراق بھر سے لاکھوں افراد شریک ہوئے، حشد شعبی کے مطابق شرکا کی تعداد 23 لاکھ سے تجاوز کر گئی جبکہ کربلا گورنری نے مجموعی طور پر 70 لاکھ افراد کی شرکت ریکارڈ کی ہے۔