اسلام ٹائمز۔پاکستان مسلم لیگ (ن) نے حالیہ الیکشن میں مظفرآباد اور میرپور میں انتخابی جلسے کیے ہین۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرپور اتنا خوب صورت شہر ہے لیکن جتنا خوب صورت ہونا چاہیے تھا اتنا نہیں ہے اور اپنے دور کے میرے کام ادھورے پڑے ہوئے پروان نہیں چڑھ سکے۔ مریم نواز میرپور میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرپور آ کر ٹوٹی ہوئی سڑکیں دیکھ کر دکھ ہوا، کشمیریوں نے ہمیشہ پاکستان کو روشن کیا، اب وقت آ گیا ہے کہ میرپور میں بھی ترقی اور خوشحالی کے چراغ جلیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے میرپور میں انٹرنیشنل ایئرپورٹ بنانے کا وعدہ کیا ہے اور وہ جب بھی وعدہ کرتے ہیں اسے پورا کرتے ہیں۔