اسلام ٹائمز۔ ملک کے نامور عالم دین علامہ نصرت عباس بخاری نے سکردو میں سالانہ مجلس عزاء سے خطاب کیا۔ فروغ عزاداری فورم گلگت بلتستان کے زیر اہتمام سالانہ مرکزی مجلس عزاء بسلسلہ شہادت شہدائے کربلا کا انعقاد مرکزی امامیہ جامع مسجد سکردو میں منعقدہ ہوا۔ مجلس عزاء سے علامہ نصرت عباس بخاری نے خصوصی خطاب کیا۔ مجلس عزاء میں بلتستان بھر سے عزاداروں کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔ اس سے پہلے علامہ نصرت بخاری نے گلگت میں مرکزی امامیہ جامع مسجد میں مجلس عزاء سے خطاب کیا تھا جہاں تین روزہ مجلس عزاء کا اہتمام کیا گیا تھا۔