0
Monday 27 Jul 2026 20:04

سرینگر میں "راہِ حسین (ع) سے پیغامِ حسین (ع) تک" موضوع پر بین المسالک علمی مذاکرہ منعقد

  • سرینگر میں

اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر مجلس علماء امامیہ کے زیرِاہتمام سرینگر کے بمنہ علاقے میں ایک اہم بین المسالک علمی مذاکرہ منعقد ہوا، جسکا مرکزی موضوع "راہِ حسین (ع) سے پیغامِ حسین (ع) تک" تھا۔ اس علمی نشست میں علماءِ تشیع، علماءِ اہلِ سنت، مفتیانِ کرام، دانشوروں اور مختلف طبقۂ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ مذاکرے میں مقررین نے حضرت امام حسینؑ کی حیاتِ طیبہ، واقعۂ کربلا کے ابدی پیغام اور عصرِ حاضر میں اس کی معنویت پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ علماء کرام نے اس بات پر زور دیا کہ امام حسینؑ کسی ایک مکتبِ فکر یا گروہ کی شخصیت نہیں، بلکہ پوری امتِ مسلمہ کی مشترکہ میراث اور اتحاد و اخوت کا مضبوط ترین محور ہیں۔ شرکائے مذاکرہ نے کہا کہ کربلا حق، عدل، آزادی، انسانی وقار، صبر، استقامت اور ظلم کیخلاف مزاحمت کا عالمگیر درس دیتی ہے۔ امام حسینؑ کی قربانی نے یہ ثابت کر دیا کہ حق کی سربلندی اور دین کی حفاظت کیلئے ہر قسم کی قربانی پیش کرنا ہی حسینی کردار کی حقیقی پہچان ہے۔

علماءِ تشیع اور علماءِ اہلِ سنت نے اپنے خطابات میں اس امر پر اتفاق کیا کہ موجودہ حالات میں امتِ مسلمہ کو اختلافات سے بالاتر ہو کر مشترکہ اقدار، باہمی احترام، رواداری اور وحدت کے فروغ کے لئے امام حسینؑ کی سیرت سے رہنمائی حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔ مقررین نے کہا کہ امام حسینؑ کا پیغام تمام انسانیت کیلئے ہے، جو عدل، انصاف، امن اور انسان دوستی کی تعلیم دیتا ہے۔ اس علمی مذاکرے کے اختتام پر مقررین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ایسے علمی اور فکری پروگراموں کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا، تاکہ معاشرے میں بین المسالک ہم آہنگی، باہمی اعتماد اور اتحادِ امت کو مزید مضبوط بنایا جاسکے۔ علمی مذاکراہ میں جموں و کشمیر کے مفتی اعظم مفتی ناصر الاسلام نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 1295431
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش