0
Monday 3 Aug 2026 21:31

وادی کشمیر میں اربعین حسینیؑ کی تقریبات اور جلوس ہائے عزاء کا آغاز

  • وادی کشمیر میں اربعین حسینیؑ کی تقریبات اور جلوس ہائے عزاء کا آغاز

اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے یوم اربعین حضرت امام حسینؑ کی مناسبت سے وادی کشمیر کے مختلف علاقوں میں تقریبات عزاء اور جلوس ہائے ماتم کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ اس سلسلے کی ایک عظیم الشان تقریب بڈگام میں منعقد ہوئی، جہاں مجلس عزاء کے بعد تنظیم کے صدر آغا سید حسن موسوی الصفوی کی قیادت میں جلوس عزا برآمد ہوا، جس میں دسیوں ہزار عزاداروں نے عقیدت و احترام کے ساتھ شرکت کی۔ جلوس سے قبل امام باڑہ لبرتل بڈگام میں نماز ظہرین باجماعت ادا کی گئی، جس کی امامت آغا سید حسن موسوی الصفوی نے فرمائی۔ نماز کے بعد شرکائے مجلس نے شہدائے کربلاؑ کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے عظیم مشن سے تجدید عہد کیا۔

مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے سید مجتبیٰ عباس موسوی الصفوی نے کہا ہے کہ اربعین حسینی کا عظیم الشان اجتماع محض ایک تاریخی یادگار نہیں بلکہ قرآن مجید، سنت رسول اکرم (ص) اور تعلیمات اہل بیتؑ سے ماخوذ ایک الٰہی شعیرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اولیائے الٰہی کے غم کا اظہار اور حضرت امام حسینؑ کی بے مثال قربانی کی یاد منانا اسلامی تعلیمات کا بنیادی جزو ہے۔ انہوں نے حضرت یعقوبؑ کے حضرت یوسفؑ کے فراق میں اظہار غم اور رسول اکرم (ص) کی سنت تعزیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ عزاداری اور اظہار حزن کی مشروعیت خود قرآن و سنت سے ثابت ہے۔ آغا سید مجتبیٰ عباس موسوی الصفوی نے کہا کہ حضرت امام حسینؑ نے کربلا میں اپنا اور اپنے اہل بیت و اصحاب کا ہر طرح کا ایثار صرف اس لئے پیش کیا تاکہ انسانیت کو جہالت، گمراہی اور ظلم سے نجات دلائی جا سکے اور دین اسلام کی حقیقی روح کو محفوظ رکھا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ آج اربعین کے موقع پر دنیا بھر سے کروڑوں عاشقان اہل بیتؑ کی کربلائے معلیٰ میں حاضری اس حقیقت کا واضح ثبوت ہے کہ امام حسینؑ کا پیغام آج بھی زندہ ہے اور پوری انسانیت کے لئے ہدایت، عدل، حریت اور استقامت کا سرچشمہ بنا ہوا ہے۔

انہوں نے روایات اہل بیتؑ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ زیارت امام حسینؑ بالخصوص زیارت اربعین بے شمار روحانی برکات اور اجر عظیم کا ذریعہ ہے۔ انہوں نے حضرت زینب کبریٰ سلام اللہ علیہا اور حضرت امام زین العابدینؑ کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہی مقدس ہستیوں کی استقامت، صبر اور جرأت نے واقعۂ کربلا کے حقیقی پیغام کو رہتی دنیا تک محفوظ رکھا اور ظلم و جبر کے خلاف حق کی فتح کو ہمیشہ کے لئے تاریخ کا روشن باب بنا دیا۔ انہوں نے مؤمنین پر زور دیا کہ وہ مجالس عزاء اور اربعین حسینی کی روح کو اپنی عملی زندگی میں عدل، تقویٰ، اخلاص، صبر، خدمت خلق اور ظلم کے خلاف ثابت قدمی کی صورت میں اپنائیں۔ آخر میں انہوں نے امت مسلمہ کے اتحاد، امن و استحکام اور حضرت امام مہدیؑ کے ظہور پرنور کی تعجیل کے لیے دعا کی۔ مجلس اور جلوس کے اختتام پر عالم اسلام، جموں و کشمیر کے امن و استحکام، اتحاد امت اور مظلوم انسانیت کی سربلندی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
خبر کا کوڈ : 1296991
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش