اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کیخلاف مسلط کردہ جنگ کے بعد پوری دنیا سمیت عرب ممالک کی طرح بحرین سے بھی مقامی لوگوں نے امریکہ اور اسرائیل کیخلاف آواز بلند کی۔ جس کے ردعمل میں آل خلیفہ ستم شاہی حکومت نے بھرین عوام بالخصوص اہل تشیع کیخلاف متعدد پابندیوں سمیت قید و بند کا سلسلہ جاری رکھا ہوا۔ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر پورا بحرین سراپا احتجاج ہے کہ محرم سے قبل یہ مظالم بند کیے جائیں۔