اسلام ٹائمز۔ عراقی وزیر خارجہ فواد حسین اپنے ایرانی ہم منصب کے ساتھ ملاقات و گفتگو کے لئے آج تہران پہنچ گئے ہیں جہاں ایرانی وزارت خارجہ میں حسین امیر عبداللہیان نے ان کا استقبال کیا۔
مختصر استقبالی تقریب کے بعد دونوں وزرائے خارجہ مذاکرات کی میز پر جا بیٹھے جس کے بعد حسین امیرعبداللہیان اور فواد حسین ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔
قبل ازیں دونوں وزرائے خارجہ نے 2 ماہ قبل باکو میں منعقد ہونے والی غیروابستہ ممالک کی تحریک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے موقع پر آپس میں ملاقات کی تھی۔