0
Thursday 14 Sep 2023 11:14

مہنگائی کا طوفان ملک کو خانہ جنگی کی طرف لے جا سکتا ہے، ضیاء الدین انصاری

مہنگائی کا طوفان ملک کو خانہ جنگی کی طرف لے جا سکتا ہے، ضیاء الدین انصاری
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاءالدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ مہنگائی کا طوفان ملک کو خانہ جنگی کی طرف لے جا سکتا ہے۔ حکمران پیڑول اور بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافہ کی بجائے کمی کا اعلان کریں۔ لوگ مہنگی بجلی، گیس اور پیٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے اور کمرتوڑ مہنگائی کی وجہ سے ہر دوسرا شخص ڈپریشن کا شکار ہو کر ذہنی امراض میں مبتلا ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اور پی ڈی ایم نے گزشتہ پانچ سال میں قوم کو مفادات اور انتقام کی سیاست کی بھنٹ چڑھا کر مہنگائی کی چکی میں پیس کر رکھ دیا ہے۔ لوگ خودکشیاں کر رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں گورنر ہاوس کے باہر احتجاجی دھرنا کی تیاریوں کے سلسلے میں انتظامی کمیٹیوں کے عہدیداران کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لاہور خالد احمد بٹ، نائب امراء جماعت اسلامی لاہور ملک شاہد اسلم، احمد جمیل راشد، سیکرٹری سیاسی کمیٹی جماعت اسلامی لاہور عامر نثار خان، صدر جماعت اسلامی یوتھ لاہور جبران بٹ، رہنما جماعت اسلامی و امیدوار صوبائی اسمبلی احمد سلمان بلوچ، پبلک سیکرٹریٹ لاہور کے انچارج عامر نور خان، صدر رابطہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی لاہور وسیم اسلم قریشی، رہنماء اقلیتی رابطہ امور لاہور ملک الیاس، ناظم دفتر جماعت محمد فیضل موجود تھے۔ 
خبر کا کوڈ : 1081587
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش