اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے رجسٹرڈ جماعت ’’استحکام پاکستان تحریک (آئی پی ٹی)‘‘ کی جانب سے استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے نام پر اعتراض کو مسترد کر دیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ دونوں ناموں میں فرق موجود ہے۔ کمیشن استحکام پاکستان پارٹی کے اندراج کا معاملہ قانون کے مطابق آگے بڑھائے گا۔ الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ کمیشن کے مشاہدے میں ہے کہ کافی رجسٹرڈ جماعتوں کے نام میں مماثلت پائی جاتی ہیں، لیکن ان میں فرق بھی ہے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ استحکام پاکستان پارٹی کے اندراج اور پارٹی نشان دینے کا معاملہ زیرالتوا ہے۔ آئی پی ٹی کی جانب سے آئی پی پی کے نام پر اعتراض کو مسترد کیا جاتا ہے۔