0
Saturday 16 Sep 2023 10:19

پنجاب حکومت نے درباروں کی بہتری کیلئے کمیٹی قائم کر دی

پنجاب حکومت نے درباروں کی بہتری کیلئے کمیٹی قائم کر دی
اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے تمام درباروں اور مزاروں کی بہتری کے منصوبے پر عمل شروع کر دیا گیا۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے اعلیٰ سطح کی کمیٹی قائم کر دی ہے۔ کمیٹی درباروں کی حالت بہتر بنانے اور ترقیاتی کاموں کی نگرانی کرے گی۔ پنجاب حکومت نے صوبے کے تمام درباروں کی حالت بہتر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس حوالے سے وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے درباروں کے ترقیاتی کاموں پر ایک کمیٹی قائم کر دی ہے۔ پنجاب کے تمام درباروں کو عوام کیلئے پُرکشش بنانے کیلئے کام ہونگے۔

کمیٹی سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نبیل جاوید کی سربراہی میں قائم کی گئی ہے۔ سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو اور سیکرٹری اوقاف کو اس کمیٹی کا ممبر مقرر کیا گیا ہے۔ یہ کمیٹی درباروں کی حالت بہتر کرنے پر اقدامات تجویز کرے گی۔ یہ کمیٹی زائرین کو سہولتیں دینے کیلئے بھی اپنی سفارشات دے گی۔ کمیٹی درباروں کے ترقیاتی کام تجویز کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 1081877
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش