0
Saturday 16 Sep 2023 18:05
بندیال کی ریٹائرمنٹ پر بار کونسل کا ری ایکشن بہترین ردعمل ہے

مسلم لیگ کی قانونی ٹیم نے نواز شریف کو پاکستان واپسی کیلئے کلیئرنس دے دی

مسلم لیگ کی قانونی ٹیم نے نواز شریف کو پاکستان واپسی کیلئے کلیئرنس دے دی
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون کی قانونی ٹیم نے نواز شریف کی پاکستان واپسی کے حوالے سے لائحہ عمل تیار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق قانونی ٹیم نے نواز شریف کو پاکستان واپسی کیلئے کلیئرنس دے دی۔ قانونی ٹیم کے ارکان اعظم نذیر تارڑ اور امجد پرویز نے نواز شریف اور اجلاس کے دیگر شرکا کو بریفنگ دی کہ نواز شریف کو پاکستان واپسی پر مقدمات میں قانونی مسائل کے حوالے سے کوئی مشکلات درپیش نہیں۔

اعظم نذیر تارڑ اور امجد پرویز کا کہنا تھا کہ نیب ترامیم سپریم کورٹ فیصلے کا نواز شریف کی واپسی اور کیسز سے کوئی تعلق نہیں۔ پاکستان میں جمہوریت کے استحکام کیلئے ایک وقت میں الیکشن ضروری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی ریٹائرمنٹ پر بار کونسل کا ری ایکشن بہترین ردعمل ہے۔ مریم نواز کی ایون فیلڈ میں بریت 100 فیصد میرٹ پر کروائی تھی۔ سپریم کورٹ کے فیصلے سے نوازشریف کے کیسز متاثر نہیں ہوتے۔
خبر کا کوڈ : 1081971
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش