اسلام ٹائمز۔ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ سعودی عرب، اسرائیل سفارتی تعلقات معمول پر لانے کے لیے کام کررہے ہیں۔ واشنگٹن سے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ اس کوشش کا مقصد تبدیلی لانے والے معاہدے تک پہنچنا ہے۔ انٹونی بلنکن کا کہنا تھا کہ سعودی عرب، اسرائیل سفارتی تعلقات کا عمل فلسطین اور دیگر معاملات کے باعث پیچیدگی کا شکار ہے۔ امریکی وزیر خارجہ کے مطابق سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان معاہدے سے مشرق وسطیٰ میں مزید استحکام آئے گا۔