0
Sunday 17 Sep 2023 11:21

راجہ ریاض مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوگئے

راجہ ریاض مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوگئے
اسلام ٹائمز۔ سابق اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی راجہ ریاض نے مسلم لیگ نون میں شمولیت اختیار کر لی۔ ‏سابق ممبر قومی اسمبلی راجہ ریاض احمد نے قائد مسلم لیگ نون محمد نواز شریف اور صدر جماعت شہباز شریف سے لندن میں ملاقات کی۔ راجہ ریاض احمد نے  نواز شریف صاحب کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر سینیٹر اسحاق ڈار، میاں ناصر جنجوعہ، عطاءاللہ تارڑ، ملک احمد خان، اعظم نذیر تارڑ اور امجد پرویز بھی موجود تھے۔ واضح رہے کہ راجہ ریاض اس سے قبل پاکستان پیپلزپارٹی اور پاکستان تحریکِ انصاف میں بھی رہ چکے ہیں، راجہ ریاض نے اپریل 2022ء میں تحریکِ انصاف کی قیادتِ سے اختلاف کرتے ہوئے فاروڈ بلاک بنایا اور قومی اسمبلی سے تحریکِ انصاف کے استعفوں کے بعد اپوزیشن لیڈر منتخب ہوگئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 1082084
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش