اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ نگراں وزیراعلیٰ کی جانب سے یونس ڈاگھا کو وزارت خزانہ سے ہٹانا حیران کن ہے۔ اپنے ایک بیان میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ابھی تو چند ٹرانسفرز اور پوسٹنگ ہی ہوئی تھیں، 15 سال سے مسلط سسٹم مافیا کی چیخیں نکلنے لگیں۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ سندھ بالخصوص کراچی کے عوام کو مافیاز کی خواہش پر جسٹس (ر) مقبول باقر کا یہ فیصلہ قبول نہیں ہے، عوام اب بھی آپ سے مثبت اقدامات کی توقع رکھتے ہیں۔ امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ ڈاگھا صاحب کو وزارت خزانہ کا قلمدان پھر سے دیجیے اور اپنا اعتماد بحال کروایئے۔