0
Sunday 17 Sep 2023 21:29

مہنگے پیٹرول کی وجہ سے ملک میں ایک اور بحران سر اٹھانے لگا

مہنگے پیٹرول کی وجہ سے ملک میں ایک اور بحران سر اٹھانے لگا
اسلام ٹائمز۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بار بار اضافے سے گڈز ٹرانسپورٹ کا کاروبار ٹھپ ہوگیا۔ فیصل آباد کے گڈز ٹرانسپورٹرز نے ہڑتال کی دھمکی دے دی۔ کرایوں میں بے تحاشہ اضافے کے باعث فیصل آباد میں ملک بھر جانے والے گڈز ٹرانسپورٹ کا پہیہ رک گیا، 50 فیصد گاڑیاں بند ہونے سے ہزاروں ڈرائیوز بے روزگار ہوگئے۔ ٹرانسپورٹرز نے کہا کہ یہ ہماری گاڑی ہے ہم نے اس پر 90 لاکھ خرچ کیا ہے مگر بچت اس کی کچھ بھی نہیں، پیٹرولیم مصنوعات میں مسلسل اضافے پر ٹرانسپورٹز نے ہڑتال پر جانے کا عندیہ دے دیا۔ نائب صدر گڈز ٹرانسپورٹ چوہدری شہباز کا کہنا ہے کہ مہنگے پیٹرول کے باعث ہمیں بہت نقصان ہورہا ہے، دو تین دن میں کرائے نہ بڑھے تو میٹنگ کرکے ہڑتال پر چلے جائیں گے۔ دوسری جانب کرایوں میں اضافے کے باعث پیداواری لاگت بڑھنے سے صنعتکار الگ پریشان ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1082182
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش