0
Monday 18 Sep 2023 07:33

بھارتی فوج کی مقبوضہ کشمیر میں جعلی مقابلوں کی ایک گھناﺅنی تاریخ ہے، مشعال ملک

بھارتی فوج کی مقبوضہ کشمیر میں جعلی مقابلوں کی ایک گھناﺅنی تاریخ ہے، مشعال ملک
اسلام ٹائمز۔ انسانی حقوق اور خواتین کو بااختیار بنانے کے بارے میں وزیر اعظم کی معاون خصوصی مشعال حسین ملک نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بڑھتی ہوئی بھارتی ریاستی دہشت گردی پر شدید تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی فوج کی مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور جعلی مقابلوں کی ایک گھناﺅنی تاریخ ہے۔ ذرائع کے مطابق مشعال حسین ملک نے ایک نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے حریت رہنماﺅں اور کارکنوں سمیت ہزاروں کشمیریوں کو جیلوں میں ڈال رکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ نظر بندوں کو تمام بنیادی سہولیات سے محروم رکھا گیا ہے ۔ مشعال ملک نے نظر بندوں کی حالت زار پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انسانی حقوق کے عالمی اداروں پر زور دیا کہ وہ انکی رہائی کیلئے کردار ادا کریں اور بھارت کو مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی پامالیوں سے روکے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ جموں و کشمیر میں بھارتی شہریوں کو ووٹنگ کا حق دینا اور علاقے میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنا عالمی قانون کی صریح خلاف ورزی ہے۔ مشعال حسین ملک نے افسوس ظاہر کیا کہ مودی حکومت نے مقبوضہ علاقے کو فوجی چھائونی میں تبدیل کر کے دیرینہ تنازعہ کشمیر کے حل کے تمام پرامن ذرائع بند کر دیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی متعلقہ قراردادوں پر عمل درآمد کراتے ہوئے تنازعہ کشمیر کو حل کریں۔
خبر کا کوڈ : 1082219
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش