0
Monday 18 Sep 2023 09:29

شیخ رشید کی حراست کیخلاف درخواست دائر

شیخ رشید کی حراست کیخلاف درخواست دائر
اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں سابق وفاقی وزیر شیخ رشید، شیخ شاکر اور ملازمین کی حراست کے خلاف درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست شیخ رشید کے بھتیجے شیخ عامر شفیق نے دائر کی ہے۔ درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ پولیس اہلکار شیخ رشید سمیت دیگر افراد کو بغیر کسی وارنٹ گرفتار کر کے لے گئےشیخ عامر شفیق نے درخواست میں کہا ہے کہ شیخ شاکر تاجر ہیں، انہیں بھی شیخ رشید کے ساتھ غیرقانونی حراست میں لیا گیا۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پولیس کو ہدایت کی جائے کہ زیرِ حراست افراد کو عدالت میں پیش کریں۔۔
خبر کا کوڈ : 1082248
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش