0
Monday 18 Sep 2023 09:38

کینیڈا نے طے شدہ بھارت کیلئے تجارتی مشن ملتوی کر دیا

کینیڈا نے طے شدہ بھارت کیلئے تجارتی مشن ملتوی کر دیا
اسلام ٹائمز۔ کینیڈا اور بھارت کے تجارتی محاذ پر تعلقات کشیدہ ہوگئے ہیں، کینیڈا نے اکتوبر میں طے شدہ بھارت کے لیے تجارتی مشن ملتوی کر دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا کے وزیر تجارت نے کہا ہے کہ اکتوبر میں طے شدہ بھارت کے لیے تجارتی مشن ملتوی کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے بھارتی حکام نے کہا ہے کہ کینیڈا میں سیاسی سرگرمیوں پر اعتراضات کے سبب تجارتی معاہدے پر بات روک دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی نے حال ہی میں سکھوں کے مظاہروں سے نمٹنے کے لیے کینیڈا پر تنقید کی تھی۔ مودی کی تنقید پر کینیڈا کے وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا تھا کہ کینیڈا میں ہر شہری کو پُرامن احتجاج اور آزادی رائے کا حق حاصل ہے۔واضح رہے کہ کینیڈا کے وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو بھارت میں جی 20 اجلاس میں شرکت کے لیے گئے تھے تاہم وہ اپنے دورۂ بھارت سے خوش نہیں ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1082250
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش