اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری جی ڈی اے کے اطلاعات سیکریٹری سردار عبدالرحیم نے کہا ہے کہ 15 سالوں میں سندھ کی معیشت کو تباہ کردیا گیا ہے، اسکولوں میں فرنیچر اور استاد نہیں ہے، صحت کا برا حال ہے، پیٹرول کی قیمتیں دن بہ دن بڑھ رہی ہے، مہنگائی نے عوام کا برا حال کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب قوانین پر عمل کرنے کی ضرورت ہے، سابق چیف جسٹس کے فیصلے کو حکومت سپورٹ کرے، مرضی کے ٹرانسفر پوسٹنگ ہورہے ہیں جو بی معنی ہے جس کی مذمت کرتے ہیں، زرداری کے خاص افسروں کو ضلعوں میں مقرر کیا جارہا ہے، جو آنے والے انتخابات میں پیپلز پارٹی کو سپورٹ کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرس کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر عبدالکریم شر، وقار حسین جٹ، امیر علی تھیبو، چوھدری ظفراللہ، رفیق مگسی اور دیگر موجود تھے۔
سردار عبدالرحیم نے مزید کہا کہ اداروں کو مضبوط کیا جائے جس سے عوام کو سہولیات میسر ہوسکتی ہیں، جی ڈی اے چاہتی ہے کہ ملک میں صاف شفاف انتخابات ہوں، اگر صاف شفاف انتخابات نہیں ہوئے تو مقصد پورا نہیں ہوگا، جہموریت کو بحال کرنے اور عوام کو بنیادی حقوق کے انتخابات کا صاف شفاف ہونا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ نگران حکومت مہنگائی کی ذمہ دار نہیں ہے، سابق حکمرانوں نے آئی ایم ایف سے معاہدے کئے ہیں، چند خاندانوں کو ملک کا مالک کردیا گیا ہے جنہوں نے ملک کے اربوں اور کھربوں روپے لوٹے ہیں، ہمیں کوئی امید نظر نہیں آرہی ہے کہ مہنگائی ختم ہوگی اور معشیت ٹھیک ہوگی، کرپٹ حکمران نیب میں اپنی مرضی کی ترامیم کرکے کرپشن کرکے ملک سے بھاگ جاتے ہیں۔