0
Monday 18 Sep 2023 18:07

ہم مایوسی نہیں پھیلانا چاہتے بلکہ مشکل حالات میں کام کرکے دکھانا چاہتے ہیں، میئر کراچی

ہم مایوسی نہیں پھیلانا چاہتے بلکہ مشکل حالات میں کام کرکے دکھانا چاہتے ہیں، میئر کراچی
اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی بنیاد عوام کے مسائل کو حل کرنے پر رکھی گئی ہے، ہم مایوسی نہیں پھیلانا چاہتے بلکہ مشکل حالات میں کام کرکے دکھانا چاہتے ہیں، کراچی میں پہلی بار یہ دیکھنے میں آرہا ہے کہ تعصب اور نفرتوں کی سیاست کو دفن کرکے امید اور کام کی سیاست کو پروان چڑھایا جا رہا ہے، آج کراچی کے تمام ٹاؤنز میں کام ہوتا نظر آرہا ہے، یہی پاکستان پیپلز پارٹی کا فلسفہ اور یہی ہماری سوچ ہے، ضلع ملیر میں حیدری اسپورٹس فٹ بال گراؤنڈ کی تعمیر و ترقی اس حقیقت کا منہ بولتا ثبوت ہے، کراچی میں بہتری کا یہ سفر انشاء اللہ بلاول بھٹو اور آصف زرداری کی سربراہی میں جاری و ساری رہے گا۔ یہ بات انہوں نے ابراہیم حیدری ضلع ملیر میں حیدری اسپورٹس فٹ بال گراؤنڈ کا افتتاح کرنے کے بعد منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی کی تاریخ میں پہلی بار بلدیاتی ذمہ داریاں سنبھالنے پر میں نے اور ڈپٹی میئر سلمان عبداللہ مراد نے فیصلہ کیا کہ تنقید کا جواب اپنے کام سے دیں گے، ہماری پریس کانفرنس تنقید پر نہیں بلکہ کام پر ہوگی، ایک دن ہم ملیر اور دوسرے دن کورنگی، تیسرے دن ضلع وسطی اور پھر بلدیہ ٹاؤن یا گڈاپ میں کھڑے ہوتے ہیں مگر کہیں جا کر یہ نہیں کہتے کہ یہ کام نہیں ہوسکتا بلکہ عوامی مسائل حل کرنے کی بھرپور کوشش کرتے ہیں کیونکہ پیپلز پارٹی کا نظریہ ہے کہ تنقیدی سیاست چھوڑ کر آگے بڑھیں اور لوگوں کو سہولیات فراہم کریں، اس گراؤنڈ کا سنگ بنیاد میں نے رکھا تھا اس وقت یہ کھنڈر حالت میں تھا، بلاول بھٹو نے کراچی نیبر ہُڈ پروجیکٹس کے تحت اس کی بحالی و تعمیر کے لئے اقدامات کئے تاکہ علاقے کے لوگوں کو کھیل اور تفریح کی معیاری سہولیات فراہم کی جاسکیں۔
خبر کا کوڈ : 1082389
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش