0
Monday 18 Sep 2023 19:42

9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس،حلیم عادل شیخ اور راجہ اظہر کی ضمانت منظور

9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس،حلیم عادل شیخ اور راجہ اظہر کی ضمانت منظور
اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ اور آتشزدگی کیس میں پی ٹی آئی راہنما حلیم عادل شیخ اور راجہ اظہر کی ضمانت منظور کر لی۔ عدالت نے دونوں ملزموں کو ایک ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ عدالت کے مطابق دونوں اگر کسی اور مقدمے میں پولیس کو مطلوب نہیں ہیں تو جیل سے رہا کیا جائے۔ عدالت کے مطابق پراسیکیوشن اور تفتیشی افسر دونوں راہنماؤں کے خلاف الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہے۔
خبر کا کوڈ : 1082416
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش