دوسری طرف امریکی محکمہ انصاف نے کسی بھی قسم کی مداخلت کے امکان کو رد کیا ہے۔ ہنٹر بائیڈن کی طرف سے درج کروائے گئے مقدمہ کے مطابق محکمہ ریونیو کے افسران نے ان کے ٹیکس کی تفصیلات جان بوجھ کر غیر قانونی طور پر عوام کے سامنے رکھیں۔ امریکہ کے ایوان نمائندگان صدر جوبائیڈن کے خلاف ایک انکوائری کررہے ہیں جس میں ہنٹر بائیڈن کے کاروباری معاملات اور جوبائیڈن کی بطور نائب صدر پالیسیز میں موازنہ کیا جا رہا ہے۔ اب تک ایوان نمائندگان یہ ثابت کرنے میں ناکام رہے ہیں کہ صدر جو بائیڈن کو اپنے بیٹے کے کاروبار سے کوئی فائدہ پہنچا، وائٹ ہاؤس نے بھی کسی بھی غلط اقدام کی تردید کی ہے۔