0
Tuesday 19 Sep 2023 08:27

جارجیا کا یوکرینی انٹیلیجنس پر حکومت گرانے کی سازش کا الزام

جارجیا کا یوکرینی انٹیلیجنس پر حکومت گرانے کی سازش کا الزام
اسلام ٹائمز۔ جارجیا نے اپنے سابق نائب وزیر داخلہ اور موجودہ نائب سربراہ یوکرین انٹلیجنس پر حکومت کا دھڑن تختہ کرنے کی سازش کا الزام عائد کیا ہے۔ جارجیا کے سابق وزیر جارجی لورٹکیپنیزے اب یوکرین کی ملٹری انٹیلیجنس کیلئے بطور نائب سربراہ کام کر رہے ہیں۔اسٹیٹ سکیورٹی سروس کا کہنا ہے کہ اس نے جارجی کی سربراہی میں کام کرنے والے ایک گروپ کو مانیٹر کیا ہے جس نے یوکرین جنگ میں حصہ لینے والے جارجین جنگجوؤں کو استعمال کرنے کی منصوبہ بندی کی ہے۔سکیورٹی سروس نے بیان میں کہا کہ اگر یورپی یونین جارجیا کو رکن نہیں بناتی تو اس صورت میں یہ جنگجو، نوجوانوں کو بغاوت پر اکسائیں گے۔ پچھلے برس یوکرین اور مولدووا کو یورپی یونین کی رکنیت مل گئی تھی لیکن برسلز نے کہا تھا کہ تبلسی حکومت سیاسی تقسیم کم کرے اور ریاستی اداروں کی فعالیت میں بہتری لائے تب اسے رکنیت دی جا سکتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1082500
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش