0
Tuesday 19 Sep 2023 14:26

پاکستان کی عدلیہ اور فوج پر اعتماد ہے، پرویز الہیٰ

پاکستان کی عدلیہ اور فوج پر اعتماد ہے، پرویز الہیٰ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہیٰ نے عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی عدلیہ اور فوج پر اعتماد ہے، دونوں ہمارے ادارے ہیں، ملک کی سلامتی کے ضامن ہیں، چیف جسٹس پاکستان قاضی فاٸز عیسی کی حلف برداری پر خوشی ہے، جسٹس قاضی فاٸز عیسی نے پہلے دن سے ہی اچھا آغاز کیا ہے۔ چودھری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے موجودہ حالات کا ذمہ دار شریف خاندان ہے، آٸی ایم ایف سے ظالمانہ معاہدے کی سزا عوام بھگت رہے ہیں، پیٹرول، بجلی گیس اور تمام مہنگاٸی نواز اور شہباز کی وجہ سے ہے۔
 
چوھدری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ واپسی پر نواز شریف کو مایوسی ہو گی، عوام استقبال کی بجاٸے ان سے حساب مانگیں گے، نگران حکومت پی ڈی ایم کا تسلسل ہے، موجودہ کابینہ میں ددیکھ لیں سارے ن لیگ کے پسندیدہ لوگ ہیں۔ پرویز الہی نے کہا کہ ابھی الیکشن کا اعلان ہوا تب ہی پتہ چلے گا کون کس پوزیشن پر ہے، موجودہ مقدمہ بھی موٹروے پر میرے خلاف درج کیا گیا، عدلیہ انصاف دے رہی ہے، مگر یہ لوگ چھوڑنے کو تیار نہیں، ہم اپنے مقدمات عدالتوں میں لڑ کر سرخرو ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 1082599
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش