0
Tuesday 19 Sep 2023 20:57

جج کے فیصلے پر تنقید کرنے والے ڈی ایس پی نے معافی مانگ لی

جج کے فیصلے پر تنقید کرنے والے ڈی ایس پی نے معافی مانگ لی
اسلام ٹائمز۔ جج کے فیصلے پر تنقید کرنے والے ڈی ایس پی نے عدالت سے غیر مشروط معافی مانگ لی۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے فیصلے پر تنقید کرنے والے ڈی ایس پی کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا نے عدالت کو بتایا کہ جج کے فیصلے پر تنقید کرنے والے ڈی ایس پی نے غیرمشروط معافی مانگ لی ہے۔ ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت میں کہا کہ ڈی ایس پی نے اپنے آپ کو عدالت کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے۔ جج کے فیصلے پر تنقید کرنے والے ڈی ایس پی کو محکمانہ چارج شیٹ بھی کیا گیا ہے۔ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس محمد ابرہیم خان پر مشتمل بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ چیف جسٹس نے ہدایت کی کہ ڈی ایس پی، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ اسماعیل خان سے معافی مانگے۔ ایڈیشنل سیشن جج  سے اپنے اس اقدام پر معافی مانگ لے ، تب ہی اس کو اس کیس سے ڈسچارج کیا جائے گا۔ بعد ازاں عدالت نے سماعت 25 ستمبر تک کے لیے ملتوی کردی۔
خبر کا کوڈ : 1082666
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش