0
Wednesday 15 Nov 2023 22:22

آئرش اپوزیشن رہنماء کا حکومت سے اسرائیل کو عالمی فوجداری عدالت لیجانے کا مطالبہ

آئرش اپوزیشن رہنماء کا حکومت سے اسرائیل کو عالمی فوجداری عدالت لیجانے کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ آئرلینڈ کی اپوزیشن رہنماء میری لو مکڈونلڈ (MARY LOU MCDONALD) نے اپنی حکومت سے اسرائیل کو بین الاقوامی فوجداری عدالت کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کر دیا۔ میری لو مکڈونلڈ نے پارٹی کی سالانہ تقریب میں آئر لینڈ میں تعینات فلسطینی سفیر کا خیر مقدم کیا اور فلسطین میں اسرائیلی فورسز کے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ غزہ بچوں کا قبرستان بن چکا ہے، ہر 10 منٹ میں ایک بچہ مارا جا رہا ہے۔ انہوں نے آئرش حکومت سے اسرائیل کو بین الاقوامی فوجداری عدالت کے کٹہرے میں لانے اور اسرائیلی سفیر کو واپس بھیجنے کا مطالبہ کر دیا۔
میری لو مکڈونلڈ نے سوال کیا کہ غزہ میں مارے جانے والے ہر بچے اور مردہ بچے کی سرد لاش اٹھانے کے لیے بین الاقوامی قانون کا تحفظ کہاں ہے؟ اسرائیل کو استثنیٰ کے ساتھ مظالم کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے بھی کہا تھا کہ وہ فلسطین میں جنگی جرائم میں ملوث ہونے پر اسرائیل کو عالمی عدالت انصاف میں لیکر جائیں گے۔ اسرائیلی فورسز کی جانب سے غزہ میں میں 7 اکتوبر سے جاری حملوں میں اب تک ساڑھے 11 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، جس میں 4600 سے زائد بچے اور ڈھائی ہزار سے زائد خواتین شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1095952
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش