اسلام ٹائمز۔ نریندر مودی کی فرقہ پرست بھارتی حکومت کی طرف سے کشمیری مسلمانوں کی جائیدادوں کی ضبطی کا مذموم سلسلہ جاری ہے۔ تازہ واقعے میں جموں خطے کے ضلع پونچھ میں تین مسلمان شہریوں کی املاک ضبط کی گئیں ہیں۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے پونچھ کے علاقے مینڈھر ڈیری ڈبسی کے رہائشی محمود حسین، ظفر اور اقبال کی جائیدادیں ضبط کی ہیں۔ پولیس نے ان تینوں کے خلاف نارکوٹک ڈرگس اینڈ سائیکو ٹراپک سبس ٹنس ایکٹ (این ڈی پی ایس) کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ بھارتی پولیس نے ان تینوں کے خلاف اپنی ناروا کارروائی کا جواز پیش کرنے کیلئے انہیں اسمگلنگ کے کئی مقدمات میں ملوث قرار دیا ہے۔