0
Thursday 16 Nov 2023 20:38

کابل کی سڑکوں پر اسلحہ بردار طالبان رولر بلیڈ پر گشت کرنے لگے

کابل کی سڑکوں پر اسلحہ بردار طالبان رولر بلیڈ پر گشت کرنے لگے
اسلام ٹائمز۔ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں طالبان اہلکار AK-47 تھامے رولر بلیڈ پر اسکیٹنگ کرتے سڑکوں پر پٹرولنگ کر رہے ہیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کابل میں افغان پولیس کے اہلکار سڑکوں پر امن عامہ کو قائم رکھنے کے لیے موٹر سائیکل یا گاڑی پر پٹرولنگ کرنے کے بجائے رولر بلیڈ پر اسکیٹنگ کرتے ہوئے ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔ کابل پولیس کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ ان ویڈیوز میں وزارت داخلہ کے تحت کام کرنے والی پبلک سیکیورٹی پولیس کے افسران کو دکھایا گیا ہے جو اسکیٹنگ کرتے ہوئے ٹریفک کی روانی اور جرائم پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

ویڈیوز پر صارفین نے طالبان اہلکاروں کی اسکیٹنگ کی مہارت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ تیز رفتار گاڑیوں کے درمیان اہلکاروں نے حیرت انگیز طور پر توازن اور صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ یاد رہے کہ اگست 2021ء کے وسط میں طالبان نے افغانستان سے امریکا کے انخلا کے بعد حکومت سنبھال لی تھی جسے اب تک عالمی سطح پر باضابطہ طور پر تسلیم نہیں کیا گیا تاہم کئی ممالک محدود سفارتی سرگرمیاں شروع کرچکے ہیں۔ ملک میں تاحال خواتین کے اسکولوں، کالجوں، پارکوں، جموں، میلوں اور سیلونز میں جانے پر پابندی عائد ہے جب کہ کابینہ میں دیگر قومیتوں، طبقات اور اقلیتوں کو شامل کرنے کے عالمی مطالبے پر عمل نہیں کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 1096141
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش