0
Thursday 16 Nov 2023 21:22

حکومت تحریک جہاد الاقصیٰ کے رضاکاروں کو فلسطین جانے کیلئے سہولت فراہم کرے، صاحبزادہ زبیر

حکومت تحریک جہاد الاقصیٰ کے رضاکاروں کو فلسطین جانے کیلئے سہولت فراہم کرے، صاحبزادہ زبیر
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء پاکستان (نورانی) و ملی یکجہتی کونسل کے سربراہ ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر عمرہ کی ادائیگی کے بعد حیدرآباد پہنچ گئے، جہاں ان کے اعزاز میں بزم طلباء رکنویہ محمودیہ کی جانب سے رکن الاسلام جامعہ مجدیہ حیدرآباد میں استبالیہ تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا کہ غزہ فلسطین پر اسرائیل ظلم و بربریت کا بازار گرم کئے ہوئے ہے، جبکہ او آئی سی ان مظلوموں کی فریاد پر عمل کرنے کیلئے تیار نہیں، 57 اسلامی ممالک کے بزدل حکمراں جہاد سے بھاگ رہے ہیں، موت کے خوف سے ڈرتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ ان میں جذبہ جہاد اور شوق شہادت ختم ہو گیا ہے، یہود و نصاریٰ کے ظلم و بربریت کے خلاف وہ علم جہاد بلند کرنے سے قاصر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے غیور مسلمان جذبہ جہاد اور شوق شہادت سے لبریز ہیں، حکومت تحریک جہاد الاقصیٰ کے رضاکاروں کو فلسطین جانے کیلئے سہولت فراہم کرے۔

صاحبزادہ زبیر نے کہا کہ جمعیت علماء پاکستان کے ہزاروں خادمین غزہ فلسطین کے مظلوموں کی داد رسی اور قبلہ اول بیت المقدس کی حفاظت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ او آئی سی فلسطینی مظلوموں پر ہونے والے ظلم پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے اور صرف مذمت تک محدود ہے، اسرائیل کا علاج فقط جہاد ہے، صرف تین اسلامی ممالک ہی اسرائیل کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں تو دنیا سے اسرائیل کا ناپاک وجود مٹ جائے۔ انہوں نے کہاکہ مسلمان اسرائیلی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کریں، اسرائیل کی معیشت تباہ ہو جائے گی۔ اس تقریب میں عمرہ کی ادائیگی سے واپس آنے والے علامہ ڈاکٹر صاحبزادہ عزیر محمود الازھری، علامہ صاحبزادہ فائز محمود الازھری، صاحبزادہ عاطر محمود نے بھی شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 1096151
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش