0
Thursday 16 Nov 2023 22:32

اسرائیل فوجی شکست کا بدلہ نہتے فلسطینیوں سے لے رہا ہے، علامہ مقصود ڈومکی

اسرائیل فوجی شکست کا بدلہ نہتے فلسطینیوں سے لے رہا ہے، علامہ مقصود ڈومکی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ کہ پوری دنیا خصوصاً مسلمان ممالک کو غاصب صہیونی ریاست سے اپنے تعلقات منقطع کر دینے چاہئیں۔ امت مسلمہ اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم کو جاری رکھے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مدرسہ المصطفی خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جیکب آباد کے زیر اہتمام مظلوم فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لئے دستخط مہم کے آغاز کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ غزہ میں معصوم شہریوں کے قتل عام سے دہشتگرد ریاست اسرائیل کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے۔ اسرائیلی ریاست دہشتگردوں کی سرپرست ناجائز اور دہشتگرد ریاست ہے۔ اسرائیل نے پوری دنیا میں دہشتگرد گروہوں کی سرپرستی کی۔

بدنام زمانہ دہشتگرد تنظیم داعش کی تشکیل اور سرپرستی میں امریکہ اور اسرائیل کا کردار پوری دنیا کے سامنے عیاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے ہاتھوں غزہ میں اسپتالوں، اسکولوں اور عوامی مقامات کو بم دھماکوں کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ پوری دنیا اسرائیل سے جنگ بندی کا مطالبہ کر رہی ہے، مگر اسرائیل اپنی فوجی شکست کا بدلہ نہتے فلسطینی عوام اور معصوم بچوں سے لینا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا خصوصاً مسلمان ممالک کو غاصب صہیونی ریاست سے اپنے تعلقات منقطع کر دینے چاہئیں۔ امت مسلمہ اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم کو جاری رکھے۔ مصری حکومت کو چاہئے کہ وہ ہر طرح کی امداد کے لئے مظلوم فلسطینیوں کے لئے اپنی بارڈر کھول دے۔ دستخط مہم کے موقع پر مختلف شخصیات نے مظلوم فلسطینیوں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیلی مظالم کی مذمت کی۔
خبر کا کوڈ : 1096168
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش