0
Friday 17 Nov 2023 01:37

پاکستان کا غزہ میں طبی سہولیات پر حملوں کی تحقیقات کا مطالبہ

پاکستان کا غزہ میں طبی سہولیات پر حملوں کی تحقیقات کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے غزہ میں اردن کے ایک فیلڈ اسپتال کے گرد و نواح میں بمباری کی شدید مذمت کی۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ اسرائیلی افواج کی بمباری سے اردنی عملے کے 7 افراد زخمی ہوئے ہیں اور اسرائیل مسلسل اسپتالوں اور طبی سہولیات پر حملے کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بمباری جنگی جرم اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے جبکہ پاکستان غزہ میں طبی سہولیات پر حملوں کی تحقیقات کا مطالبہ کرتا ہے۔

دفتر خارجہ سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ پاکستان مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں جنگی جرائم کی تحقیقات کا بھی مطالبہ کرتا ہے اور عالمی برادری غزہ میں فوری جنگ بندی کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری غزہ میں مظالم کے خاتمے اور بنیادی ڈھانچے کے تحفظ کے لیے کردار ادا کرے۔
خبر کا کوڈ : 1096213
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش