0
Friday 17 Nov 2023 03:31

کینیڈا میں پاکستانی خاندان کے 4 افراد کا قتل، نیتھینیل ویلٹمین مجرم قرار

کینیڈا میں پاکستانی خاندان کے 4 افراد کا قتل، نیتھینیل ویلٹمین مجرم قرار
اسلام ٹائمز۔ کینیڈا میں پاکستانی خاندان کے 4 افراد کے قتل کے الزام میں نیتھینیل ویلٹمین کو مجرم قرار دے دیا گیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق 22 سالہ ملزم نے جون 2021ء میں سلمان افضال کی فیملی پر گاڑی چڑھا دی تھی۔ ملزم نے گاڑی سے کچل کر 46 سالہ سلمان افضال، ان کی 44 سالہ اہلیہ مدیحہ سلمان، 15 سالہ بیٹی یمنہ اور 74 سالہ ماں طلعت افضال کو قتل کیا تھا جبکہ ان کا 9 سالہ بیٹا شدید زخمی ہوا تھا۔ واقعے کے بعد ملزم پر قتل، اقدامِ قتل، دہشت گردی اور نفرت انگیز جرائم کے الزامات عائد کیے گئے تھے اور اسے واقعے کے چند گھنٹے بعد ہی گرفتار کر لیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 1096245
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش