اسلام ٹائمز۔ القدس کونسل پاکستان کے زیراہتمام انسٹیٹیوٹ آف سدرن پنجاب کے طلباء نے مظلوم فلسطینی مسلمانوں سے اظہاریکجہتی کے لیے یونیورسٹی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے میں طلباء و طالبات سمیت اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مظاہرے کے شرکاء نے اسرائیل اور امریکہ کے مظالم کے خلاف نعرے بازی کی اور حکومت پاکستان سے فلسطین کے حوالے سے واضح موقف اپنانے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے طلباء رہنمائوں کا کہنا تھا کہ عالم اسلام کی غزہ کے معاملے پر مجرمانہ خاموش لمحہ فکریہ ہے، عالمی طاقتوں کے زیراثر بے حس حکمران فلسطین کے مظلوم اور نہتے مسلمانوں کے حق میں آواز بلند کرنے سے بھی قاصر ہیں۔