0
Friday 17 Nov 2023 12:26

اسرائیلی جنگی جرائم کی حمایت نہ کرنے پر اقوام متحدہ کا بجٹ بند کر دینگے، نکی ہیلی

اسرائیلی جنگی جرائم کی حمایت نہ کرنے پر اقوام متحدہ کا بجٹ بند کر دینگے، نکی ہیلی
اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ میں امریکہ کی سابق سفیر اور ریاست کیرولینا کی سابق گورنر نکی ہیلی نے اعلان کیا ہے کہ اگر وہ امریکہ کی ائندہ صدر بن گئی تو اقوام متحدہ کا بجٹ ہر ممکن حد تک کاٹ دے گی کیونکہ اس نے مظلوم فلسطینیوں کے خلاف جاری اسرائیل کے کھلے جنگی جرائم کی اندھی حمایت نہیں کی! تفصیلات کے مطابق فاکس نیوز کو دیئے گئے اپنے ایک انٹرویو میں میزبان کے اس سوال کے جواب میں کہ کیا اقوام متحدہ میں ''امریکہ و یہودی مخالف'' ماحول موجود ہے؟ نکی ہیلی کا کہنا تھا کہ جی ہاں یہ بات درست ہے! پھر میزبان کے اس سوال کے جواب میں کہ کیا امریکہ، اس کی صدارت کی صورت میں، اقوام متحدہ سے یکطرفہ طور پر خارج ہو جائے گا؟ نکی ہیلی کا کہنا تھا کہ وہ واحد کام جو ہم کر سکتے ہیں یہ ہے کہ ہم اقوام متحدہ کا بجٹ ممکن ترین حد تک کاٹ دیں گے!

اقوام متحدہ پر، غزہ کے مظلوم ونہتے عوام کے خلاف گذشتہ 40 روز سے زائد کے عرصے سے جاری غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کے کھلے جنگی جرائم اور ایٹمی حملوں کی دھمکیوں کی اندھی حمایت نہ کرنے کے، متعدد الزامات عائد کرنے والی نکی ہیلی نے زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ واحد دلیل کہ جس کی بنا پر ہمیں اقوام متحدہ سے یکطرفہ طور پر خارج نہیں ہونا چاہیئے یہ ہے کہ ہم ان 5 ممالک میں سے ایک ہیں کہ جنہیں ویٹو کا حق حاصل ہے! امریکی صدارتی امیدوار نے کہا کہ اس حق ویٹو کو استعمال کرتے ہوئے ہم نے چین، روس و ایران کی جانب سے انجام پانے والے جن کاموں کو روکا ہے وہ انتہائی اہم ہیں تاہم ضروری نہیں کہ ہم جس قدر پیسے دے رہے ہیں اتنا ہی خرچہ جاری رکھیں اور یہ بھی ضروری نہیں کہ ہم اقوام متحدہ کی کسی ایک بھی ذیلی تنظیم کے رکن رہیں! قبل ازیں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو متعدد بار ''آفت'' قرار دینے والی نکی ہیلی نے کہا کہ اگر وہ امریکہ کی صدر بن گئی تو اپنے ملک کو اقوام متحدہ سلامتی کونسل سے بھی نکال باہر کر دے گی! اپنے انٹرویو کے ایک دوسرے حصے میں امریکی صدارتی امیدوار نے زور دیتے ہوئے کہا کہ عالمی ادارہ صحت بھی چین کے ہاتھوں بک چکا ہے اور اس کے تمام اخراجات چین ہی ادا کر رہا ہے!
خبر کا کوڈ : 1096274
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش