0
Friday 17 Nov 2023 18:15

کوئٹہ، فلسطین سے اظہار یکجہتی کیلئے احتجاجی مظاہرہ

کوئٹہ، فلسطین سے اظہار یکجہتی کیلئے احتجاجی مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ مظلوم فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے ناصران فلسطین اور مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے زیر اہتمام کوئٹہ میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرے سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی، ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی رہنماء علامہ شیخ ولایت حسین جعفری، علامہ سہیل اکبر شیرازی، امام جمعہ کوئٹہ علامہ غلام حسنین وجدانی اور پی ٹی آئی بلوچستان کے رہنماء محمد عالم کاکڑ نے خطاب کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ 56 اسلامی ممالک کے حکمران فلسطینی عوام کے قتل عام کا تماشا دیکھ رہے ہیں۔ فلسطینیوں کے قتل عام پر اسرائیلی اور امریکی حکمرانوں پر عالمی عدالت انصاف میں مقدمہ چلایا جائے۔ وقت کے فرعون اسرائیل کے ہاتھوں معصوم بچوں کا قتل عام اسرائیل کی نابودی کا سبب بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ 39 ممالک پر مشتمل نام نہاد اسلامی فوج فلسطینیوں کے قتل عام کا تماشا دیکھ رہی ہے۔ اس وقت میدان میں حماس جہاد اسلامی حزب اللہ انصار اللہ حشد الشعبی اور مقاومتی گروپ میدان عمل میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مصر کو چاہیے کہ وہ فی الفور رفح کراسنگ کھول کر فلسطینیوں تک ہر طرح کی امداد پہنچائے۔ اسلامی ممالک کے حکمران امریکی غلامی ترک کر کے اپنے ممالک کے عوام کی درست ترجمانی کریں۔
خبر کا کوڈ : 1096317
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش