0
Friday 17 Nov 2023 19:03

اسرائیل حماس جنگ میں عام شہریوں کی ہلاکت قابل مذمت ہے، نریندر مودی

اسرائیل حماس جنگ میں عام شہریوں کی ہلاکت قابل مذمت ہے، نریندر مودی
اسلام ٹائمز۔ بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے اسرائیل اور فلسطین کو تحمل کا مظاہرہ کرنے اور جنگ کو ختم کرنے کے لئے بات چیت کو ترجیح دینے کی اہمیت پر زور دیا۔ جنگ کی وجہ سے مغربی ایشیاء میں بڑھتے ہوئے چیلنجوں کے پس منظر میں گلوبل ساؤتھ کے ممالک، دوسری وائس آف گلوبل ساؤتھ سمٹ کے افتتاحی سیشن میں اپنی تقریر کے دوران نریندر مودی نے تشدد اور دہشت گردی کے خلاف بھارت کے موقف کو ظاہر کیا۔ انہوں نے یہاں تک کہا کہ دہشتگردی کے واقعات میں 7 اکتوبر کو حماس کی طرف سے اسرائیل پر حملہ بھی شامل ہے۔ مودی نے جنگ کے خاتمے کے مقصد کے حصول کے لئے تحمل سے کام لینے اور بات چیت کو ترجیح دینے کی اہمیت پر زور دیا۔

نریندر مودی نے کہا کہ یہ ہم سب پر واضح ہے کہ مغربی ایشیاء کے خطے میں رونما ہونے والے واقعات کی وجہ سے نئے چیلنجز ابھر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا ’’بھارت نے 7 اکتوبر کو اسرائیل پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ تحمل کا مظاہرہ کیا اور ہم نے ہمیشہ بات چیت اور سفارت کاری پر زور دیا ہے۔ انہوں نے کہا ’’ہم اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ میں شہریوں کی ہلاکتوں کی بھی شدید مذمت کرتے ہیں‘‘۔ نریندر مودی نے کہا کہ فلسطینی صدر محمود عباس سے بات کرنے کے بعد ہم نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد بھی بھیجی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ وہ وقت ہے جب گلوبل ساؤتھ کے ممالک کو عالمی مفادات میں متحد ہونا چاہیئے۔
خبر کا کوڈ : 1096321
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش