0
Saturday 18 Nov 2023 10:55

حکومت میرٹ اور انصاف کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے، عبدالماجد خان

حکومت میرٹ اور انصاف کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے، عبدالماجد خان
اسلام ٹائمز۔ ترجمان آزاد کشمیر حکومت و وزیر خزانہ عبدالماجد خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم چوہدری انوار الحق کی زیر قیادت حکومت میرٹ اور انصاف کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے، وزیراعظم چوہدری انوار الحق کی ہدایات کے مطابق وزراء اپنے اپنے حلقہ انتخاب کے تعمیر و ترقیاتی کے کاموں سمیت دیگر اموار کی انجام دہی میں مکمل با اختیار ہیں، سیاسی اثر و رسوخ کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے حلقہ انتخاب میں ترقیاتی منصوبوں کے معاملہ میں میرٹ کو ہر صورت ملحوظ خاطر رکھا جا رہا ہے۔ عدل و مساوات کے نمائندہ اصولوں کو فروغ دینا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، آئین و قانون کی بالادستی سے ہی فلاحی معاشرے کا قیام ممکن ہے۔ ترجمان آزاد کشمیر حکومت وزیر خزانہ عبدالماجد خان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم آزاد کشمیرچوہدری انوار الحق میرٹ کی بالادستی اور انصاف پر مبنی اقدار کو فروغ دینے کی پالیسی کے خواہاں ہیں۔ اس ضمن میں وزیراعظم نے ہدایات جاری کی ہیں کہ وزراء کرام اپنے اپنے حلقہ انتخاب میں ترقیاتی منصوبوں کی انجام دہی میں مکمل بااختیار ہیں تاہم میرٹ اور انصاف کے تقاضوں کو ہر ممکن فروغ دیا جائے۔ عوام کے ٹیکسز کے پیسے عوام پر خرچ ہوں گے، حکومت عوامی ترقی کے مغائر کوئی اقدام نہیں کرے گی۔ حکومت شفافیت کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، منتخب نمائندے ریاستی نظام میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، وزراء قانون و قاعدہ اور ڈسپلن کے مطابق حلقہ میں انصاف اور میرٹ کو ترجیحی دیں گے تو انصاف و مساوات پر مبنی نظام تشکیل پا سکے گا۔ انھوں نے کہا موجودہ حکومت گورننس کے نظام کو مضبوط کرنا چاہتی ہے۔ اس امر میں وزیراعظم چوہدری انوار الحق کے انقلابی اقدامات دیرپا ترقی کی ضمانت ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1096474
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش