0
Saturday 18 Nov 2023 12:44
ندیم ضیا اور کامران کیانی کو مقدمہ سے پہلے ہی ڈسچارج کر دیا گیا تھا

آشیانہ ریفرنس میں بڑی پیشرفت، شہباز شریف، احد چیمہ سمیت تمام 10 ملزمان بری

آشیانہ ریفرنس میں بڑی پیشرفت، شہباز شریف، احد چیمہ سمیت تمام 10 ملزمان بری
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم شہباز شریف سمیت دیگر ملزمان کے خلاف آشیانہ ریفرنس میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے، عدالت نے شہباز شریف، احد خان چیمہ اور فواد حسن فواد سمیت تمام ملزمان کو بری کردیا۔ آشیانہ ہاؤسنگ ریفرنس  میں شہباز شریف سمیت 13 ملزمان کی احتساب عدالت میں بریت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، اٹارنی جنرل اور نیب نے اپنی رپورٹس پیش کردی۔ نیب پراسکیوٹر کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ موجودہ کیس پر اثرانداز نہیں ہوتا، جس پر عدالت نے کہا کہ بریت کی درخواستوں پر 2 گھنٹے تک فیصلہ دوں گا۔ بعدازاں عدالت نے شہباز شریف سمیت 10 ملزمان کی بریت درخواستوں پر فیصلہ سنایا، عدالت نے فواد حسن فواد، بلال قدوائی، شاہد شفیق سمیت 10 ملزمان کی بریت کی درخواستیں منظور کر لیں۔

عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے شہباز شریف، احد چیمہ، فواد حسن فواد سمیت تمام 10 ملزمان کو بری کر دیا۔ ملزمان میں شہباز شریف، فواد حسن فواد ،احد خان چیمہ، امتیاز حیدر، بلال قدوائی، شاہد محمود، منیر ضیاء، علی سجاد،  محمد صدیق، شاہد شفیق، ندیم ضیاء اور کامران کیانی شامل تھے۔ نیب نے سال 2018ء میں  50/18 660 ملین کا آشیانہ اقبال ریفرنس دائر کیا تھا۔ ملزمان ندیم ضیا اور کامران کیانی کو مقدمہ سے پہلے ہی ڈسچارج کر دیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 1096502
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش