0
Saturday 18 Nov 2023 14:33

سندھ ہائیکورٹ، پولیس کو لاپتہ افراد کی گمشدگی کا مقدمہ از خود درج کرنے کا حکم

سندھ ہائیکورٹ، پولیس کو لاپتہ افراد کی گمشدگی کا مقدمہ از خود درج کرنے کا حکم
اسلام ٹائمز۔ سندھ ہائی کورٹ نے پولیس کو لاپتہ افراد کی گمشدگی کا مقدمہ از خود درج کرنے کا حکم دے دیا۔ لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی، جسٹس نعمت اللّٰہ نے کہا کہ لاپتہ افراد کے اہلخانہ پولیس کے پاس نہیں آتے تو نہ آئیں، اگر کوئی گم گیا ہے تو ریاست کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا جائے۔ پولیس کی ذمے داری ہے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کرے۔ عدالت نے سچل سے لاپتہ شہری راشد اور نسیم کی گمشدگی کے مقدمات درج کرنے کا حکم دیتے ہوئے 4 ہفتوں میں پولیس اور دیگر اداروں سے رپورٹ طلب کر لی۔ سندھ ہائی کورٹ نے جے آئی ٹیز اور صوبائی ٹاسک فورس کے اجلاس طلب کرنے کی بھی ہدایت کر دی۔
خبر کا کوڈ : 1096534
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش