اسلام ٹائمز۔ غزہ میں غاصب صیہونی رژیم کے وحشیانہ حملوں کا سلسلہ جاری ہے جن کے دوران عالمی برادری و انسانی حقوق کے تمام بین الاقوامی اداروں کی نگاہوں کے عین سامنے مساجد، ہسپتالوں، کلیساؤں اور شہری ابادیوں کو شب و روز عملی طور پر وحشیانہ بمباری کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جس کے باعث فلسطینی وزارت صحت کے مطابق، تاحال 11 ہزار 500 بے دفاع فلسطینی شہری شہید اور 29 ہزار 200 سے زائد بے گناہ فلسطینی جوان، بچے، خواتین اور بوڑھے زخمی ہو چکے ہیں۔
اس حوالے سے سوشل میڈیا پر جاری ہونے والے اپنے ایک پیغام میں ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے لکھا ہے کہ الشفاء ہسپتال کے بارے اپنے جھوٹے دعووں کو ثابت کرنے میں غاصب صیہونی حکام کی بھیانک شکست کے بعد اس جعلی رژیم کی بزدل فوج نے غزہ کے دوسرے ہسپتالوں پر بھی وسیع حملے شروع کر دیئے ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ اس دوران اردنی و انڈونیشیائی ہسپتالوں میں اس جعلی رژیم کی جارحیت و وحشی پن کا ایک نیا جلوہ سامنے ایا ہے! اپنے پیغام کے اخر میں ناصر کنعانی کا لکھنا تھا کہ ہسپتالوں پر وحشیانہ حملے تمام عالمی قوانین بشمول عالمی انسانی حقوق اور جنیوا کنونشنوں کے خلاف ہیں جنہوں نے عالمی برادری پر غاصب اسرائیلی رژیم کی گھناؤنی و مجرم پیشہ ماہیت کو مزید واضح کر دیا ہے!