0
Saturday 18 Nov 2023 16:44
اِسوقت نواز شریف کے مخالفین کی نیندیں اڑی ہوئی ہیں

2018ء میں پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی نے ہم سے لیول پلیئنگ فیلڈ چھینی تھی، احسن اقبال

2018ء میں پی ٹی آئی چیئرمین ثاقب نثار کے لاڈلے تھے، 2024ء میں نواز شریف 24 کروڑ عوام کا لاڈلہ ہوگا
2018ء میں پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی نے ہم سے لیول پلیئنگ فیلڈ چھینی تھی، احسن اقبال
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون کے رہنماء احسن اقبال نے کہا ہے کہ 2018ء میں پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی نے نون لیگ سے لیول پلیئنگ فیلڈ چھینی تھی۔ شکر گڑھ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ 2018ء میں پی ٹی آئی چیئرمین ثاقب نثار کے لاڈلے تھے اور 2024ء میں نواز شریف 24 کروڑ عوام کا لاڈلہ ہوگا۔ احسن اقبال نے کہا کہ 2018ء میں پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی نے پانامہ کی سازش سے نواز شریف کو انتخابی سیاست سے باہر رکھا، اِس وقت نواز شریف کے مخالفین کی نیندیں اڑی ہوئی ہیں۔

مسلم لیگ نون کے رہنماء نے مزید کہا کہ ترقی کے ہر منصوبے میں نون لیگ کی مہر لگی ہے، پیپلز پارٹی نہیں کہہ سکتی کہ وہ پاکستان کو کراچی جیسا بنا دے گی، جبکہ پی ٹی آئی نہیں کہہ سکتی کہ وہ پاکستان کو پشاور جیسا بنا دے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ نون لیگ کہہ سکتی ہے کہ وہ پورے پاکستان کو لاہور جیسا بنا دے گی۔
خبر کا کوڈ : 1096568
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش