0
Saturday 18 Nov 2023 21:34

نتن یاہو کو بغیر کسی مقدمے کے گولی مار دی جانی چاہیئے، کانگریس رکن پارلیمنٹ

نتن یاہو کو بغیر کسی مقدمے کے گولی مار دی جانی چاہیئے، کانگریس رکن پارلیمنٹ
اسلام ٹائمز۔ انڈین کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راج موہن اُنیتھن نے کاسرگوڈ میں فلسطین یکجہتی ریلی میں ایک اہم پیغام دیا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو بغیر کوئی مقدمہ چلائے گولی مار کر ہلاک کر دینا چاہیئے۔ کانگریس رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ اگر آپ پوچھتے ہیں کہ جنیوا کنونشن کے تمام معاہدوں کو توڑنے والوں کے بارے میں کیا کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ دوسری جنگ عظیم کے بعد نیورمبرگ ٹرائل ایک ایسا عمل تھا جس میں جنگی جرائم میں ملوث افراد کو بغیر مقدمہ چلائے گولی مار دی جاتی تھی، اس لئے نیتن یاہو کو بھی گولی مار دی جانی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ نیورمبرگ ماڈل کو آزمایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ نیتن یاہو ایک جنگی مجرم کے طور پر دنیا کے سامنے کھڑا ہے اسی لئے نیتن یاہو کو بغیر کسی مقدمے کے گولی مارنے کا وقت آگیا ہے کیونکہ وہ فلسطین میں سخت درجے کا ظلم کر رہا ہے۔ انڈین کانگریس کے لیڈر راج موہن یونیتھن نے کہا کہ غزہ کی پٹی پر حکومت کرنے والی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے اپنی سرزمین، لوگوں اور اپنی جانوں کے دفاع کے لئے ہتھیار اٹھا لئے ہیں، وہ دہشتگرد نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی حماس کو دہشتگرد کے طور پر پیش کرتا ہے تو یہ سخت ردعمل کا وقت ہے۔ کانگریس لیڈر راج موہن یونیتھن کاسرگوڈ میں فلسطین یکجہتی ریلی سے خطاب کررہے تھے۔ اس سے قبل 11 نومبر کو ریاست کیرالہ میں فلسطین کی حمایت میں ایک ریلی نکالی گئی تھی۔ اس میں حکمراں سی پی آئی (ایم) نے بی جے پی زیر قیادت مودی حکومت پر اس کے مبینہ اسرائیل نواز موقف پر حملہ کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 1096581
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش