0
Saturday 18 Nov 2023 20:03

صیہونی رژیم غزہ سے فلسطینیوں کا انخلاء چاہتی ہے، رام الله

صیہونی رژیم غزہ سے فلسطینیوں کا انخلاء چاہتی ہے، رام الله
اسلام ٹائمز۔ فلسطینی اتھارٹی کی وزارت خارجہ نے کہا کہ "الفاخور" سکول پر صیہونی رژیم کا حملہ اسرائیل کی جانب سے نہتے شہریوں سے جنگ کا علی الاعلان اظہار ہے۔ وزارت خارجہ نے کہا کہ صیہونی رژیم اس اقدام کے ذریعے غزہ کی پٹی سے فلسطینیوں کے مکمل انخلاء کا اردہ رکھتی ہے۔ واضح رہے کہ فلسطین کے ایک حصے پر یاسر عرفات کی فلسطینی اتھارٹی کا کنٹرول ہے، جس کی سربراہی اس وقت "محمود عباس" کر رہے ہیں۔ فلسطینی اتھارٹی کا ہیڈ کوارٹر "رام الله" میں واقع ہے۔ UNWRA سے وابستہ اسکول پر صیہونی رژیم کے حملے پر رام الله نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے اس جرم سے عالمی برادری اور اقوام متحدہ کی توہین ہوئی ہے۔

قبل ازیں اسکائی نیوز نے ایک رپورٹ دی کہ جنوبی غزہ کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے انہیں مذکورہ علاقہ خالی کرنے کے لئے ایک پمفلٹ کے ذریعے دھمکایا ہے۔ یاد رہے کہ غزہ پر زمینی حملے سے قبل صیہونی فوج نے شمالی غزہ کے علاقوں میں بھی یہی حربہ آزمایا تھا۔ یہ دھمکی آمیز پمفلٹ "خان یونس" میں اس وقت تقسیم کئے گئے جب اسرائیلی وزیر جنگ نے آخری آپشن کے طور پر شمالی اور جنوبی علاقوں میں فوجی آپریشن کے بیانات جاری کئے۔ اسی دوران نتین یاہو کے مشیر "مارک رگو" نے خان یونس کے شہریوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کیا تم نے غزہ کا حشر دیکھ لیا ہے؟۔ خان یونس بھی حماس کی سرگرمیوں کا مرکز ہے۔
خبر کا کوڈ : 1096591
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش