اسلام ٹائمز۔ نگراں صوبائی وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا کہ چمن کے راستے 1 لاکھ 10 سے زائد غیر قانونی تارکین وطن سرحد پار کر چکے ہیں۔ جنوری 2024 تک تمام تارکین کو وطن واپس بھیجوانے کا ہدف رکھا گیا ہے۔ ایران، عراق، انڈیا، بنگلہ دیش، نائیجیریا و دیگر کمیونٹی کے تارکین وطن کو بھی نکالا جا رہا ہے۔ نادرا کی ٹیمیں اس پر کام کر رہی ہیں۔ اب تک ایک لاکھ سے زائد شناختی کارڈز بلاک ہو چکے ہیں۔ انتخابات آ رہے ہیں تو کئی سیاسی پارٹیاں اس عمل کو بیانئے کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔ بہت سی سیاسی پارٹیاں اس قومی مہم کی مخالفت کر رہے ہیں۔ غیرقانونی تارکین وطن کی واپسی ہمارے قومی مفاد میں ہے۔ غیرقانونی تارکین کی وطن واپسی کے حوالے سے وسائل میں کمی کا سامنا ہے۔