0
Saturday 18 Nov 2023 22:33

یورپی ممالک کے مسافر طیاروں کی مرمت ایران میں ہوتی ہے، سربراہ سول ایوی ایشن آرگنائزیشن

یورپی ممالک کے مسافر طیاروں کی مرمت ایران میں ہوتی ہے، سربراہ سول ایوی ایشن آرگنائزیشن
اسلام ٹائمز۔ ایران کی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کے سربراہ محمد محمدی بخش نے انکشاف کیا ہے کہ لاطینی امریکہ، ایشیائی ممالک کے ساتھ یورپی ممالک کے مسافر طیاروں کی اورہالنگ ایران میں ہوتی ہے۔ محمدی بخش نے کہا کہ لاطینی امریکہ، یورپ اور ایشیا کے ممالک مرمت اور دیکھ بھال کی خدمات کے لیے اپنے طیارے ایران لاتے ہیں یا اپنے طیاروں کے انجن اوور ہالنگ کے لیے ایران بھیجتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مرمت اور دیکھ بھال کے کاموں کے لیے ایران بھیجے گئے طیارے بوئنگ اور ایئربس ہیں۔
 
 ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی ایرانی طیارہ مرمت اور دیکھ بھال کی خدمات کے لیے دوسرے ممالک کو نہیں بھیجا گیا ہے کیونکہ ایران دوسرے ممالک کے طیاروں کی اوور ہالنگ خدمات کے لیے ایک منزل بن گیا ہے۔ ایرانی ایوی ایشن کے سربراہ نے مزید کہا کہ یہ اہم قومی کامیابی اس وقت حاصل ہوئی ہے جب ایران امریکہ سمیت مغربی ممالک کی طرف سے عائد کی گئی سخت ترین پابندیوں کی زد میں ہے۔
خبر کا کوڈ : 1096625
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش