0
Sunday 19 Nov 2023 07:36

غزہ اور مغربی کنارے کو ایک ہو جانا چاہیئے، جو بائیڈن

غزہ اور مغربی کنارے کو ایک ہو جانا چاہیئے، جو بائیڈن
اسلام ٹائمز۔ امریکا کے صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ غزہ اور مغربی کنارے کو نئی فلسطینی اتھارٹی کے تحت بالآخر ایک ہو جانا چاہیئے۔ امریکی اخبار میں شائع مضمون میں صدر بائیڈن نے کہا کہ دو ریاستی حل کی جانب بڑھتے ہوئے غزہ اور مغربی کنارے کو نئے سرے سے بحال فلسطینی اتھارٹی کے تحت ایک ہونا چاہیئے۔ واضح رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم کہہ چکے ہیں کہ فلسطینی اتھارٹی اپنی موجودہ حالت میں غزہ کی ذمہ داری سنبھالنے کے قابل نہیں۔ دوسری جانب اقوام متحدہ کے امدادی ادارے کے سربراہ مارٹن گریفتھس نے اسرائیل اور حماس کے درمیان خونریز لڑائی سے متاثرہ لوگوں تک امداد پہنچانے کے لیے جنگ بندی کی درخواست کو پھر سے دہرا دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1096715
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش