اسلام ٹائمز۔ جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا پندرہواں مرکزی کنونشن نوابشاہ میں منعقدہوا، کنونشن میں ملک بھر سے علمائے کرام، تنظیمی شخصیات اور طلباء نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ دو روزہ مرکزی کنونشن کے اختتام پر کثرت رائے سے ملتان سے تعلق رکھنے والے سابق ڈویژنل صدر ملتان محمد اکبر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے پندرہویں مرکزی صدر منتخب ہوئے۔ نومنتخب مرکزی صدر شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ شبیر حسن میثمی نے حلف لیا۔ نومنتخب مرکزی صدر کا تعلق ملتان سے ہے اور اس سے قبل وہ ڈویژنل اور مرکزی سطح پر مختلف ذمہ داریوں پر کام کر چکے ہیں۔