اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ حماس کے جذبہ جہاد، نوجوانوں کے شوق شہادت نے مسلمانوں کی عزت رکھ لی ہے۔ 58 اسلامی ممالک، بھاری جدید اسلحہ، ایٹم بم اور جنگی طیاروں سے لیس دو ارب مسلمانوں کے مسلم حکمرانوں، افواج کے سپہ سالاروں نے امریکی غلامی کو برقرار، اقتدار بچانے کی روش و غلامی کی تازہ مثال قائم کی۔ آج غزہ کے مسلمانوں کے بچے ذبح ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین میں اسرائیلی فوجی درندے کار ثواب سمجھ کر مسلم خواتین، ماؤں، بہنوں اور بچوں کو بے دردی سے شہید، مجاہد صفت نوجوانوں کو اغوا کیے جارہے ہیں، جبکہ ہمسایہ مسلم ممالک کے بے غیرت، اسرائیل و امریکہ سے ڈرنے اور اقتدار بچانے والے غزہ کے مسلمان ماؤں بہنوں کو پانی تک نہیں دیتے اور قتل عام، غزہ کے مسلمانوں کی نسل کشی کا تماشا کر رہے ہیں۔ مسلمان اسرائیلی درندگی کے ساتھ مسلم حکمرانوں کی غفلت و کوتاہی اور ظلم و جبر کا بھی شکار ہیں۔ جماعت اسلامی سمیت دنیا بھر کے غیرت مند مسلمانوں نے الحمداللہ اپنے فلسطینی مسلمانوں کیلئے بھرپور احتجاج کیا۔ ان کیلئے عطیات و چندہ جمع کیا۔